فنی خرابیوں کے باعث 30پروازیں متاثر

175

لاہور (آن لائن) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ بدستور جاری رہا جس کے نتیجہ میں اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والی 30پروازیں متاثر ہوئیں ان پروازوں میں سے 20پروازیں منسوخ جبکہ 10پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے ان پروازوں کے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔