اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کو آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ ہفتے کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں3 رکنی لارجر بینچ نے خواجہ آصف اہلیت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ، بطور وفاقی وزیر وہ دوسری نوکری کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔عدالت کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں اپنا جواب داخل کرائیں ، خواجہ آصف کے خلاف نااہلی کی درخواست کا تحریری حکم نامہ3 صفحات پر مشتمل ہے۔ واضح ر ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا گیا ہے،جنہوں نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کے اقامہ چھپانے کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔