جڑانوالہ (آئی این پی )وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ دھرنا خان کا ایجنڈا تعمیر و ترقی کے خلاف ہے، 2018ء کے الیکشن میں مخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، پاکستان کی قسمت کے ساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے کسی صورت عوام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے آج سی پیک بنانے کے جھوٹے دعویدار بن بیٹھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑانوالہ میں مارکیٹ کمیٹی آفس آمد پرکیا۔طلال چودھری نے کہا کہ دھرنوں کی آڑ میں پاکستان کی معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ۔طلال چودھری نے کہا کہ باشعور عوام اب کھوٹے اور کھرے کا فرق جان چکے ہیں دھرنا خان کا ایجنڈا تعمیر و ترقی کے خلاف ہے۔