کوئٹہ(صباح نیوز) پاکستان میں آسٹریلیا کی سفیر ڈاکٹر بلہا بریگیڈا نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لیے ترقی کا زینہ ثابت ہوسکتا ہے، چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور مواصلات و توانائی کے شعبے میں منصوبوں کی تکمیل سے مقامی لوگوں کے سی پیک سے مستفید ہونے کے وسیع اور روشن امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کی ضرورت ہے اور افغان مسئلہ تشدد کے بجائے مذاکرات و باہمی گفت و شنید سے ہی حل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں آسٹریلیا پاکستان کی مدد کررہاہے اور اب تک سیکڑوں طالب علم اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری آسٹریلیا سے مکمل کرچکے ہیں۔