سیاسی عدم استحکام سے میگا پروجیکٹس متاثر ہونگے‘ احسن اقبال

215

نارووال (صباح نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام سے میگا پروجیکٹس متاثر ہوں گے‘ حکومت نے ہر سیکٹر میں مثا لی پیش رفت کرکے پا کستا ن کو تعمیر و تر قی کی نئی منا ز ل سے رو شنا س کرا یا ہے‘جمہو ر یت کی با لا دستی اور قو می ادارو ں کے استحکام کا سفر جاری رہے گا‘ نواز شریف کو سی پیک کی سزا دی گئی‘ امریکا منصوبے سے خائف ہے ، جمہوریت کی با لادستی کا سفر جاری رہے گا‘ پاکستان کی ایٹمی طاقت کسی کو ہضم نہیں ہو رہی‘ تحریک انصاف اناڑیوں کی جماعت بن چکی ہے‘ نارووال میں میڈیکل کالج کا قیام جلد عمل میں لایا جا رہا ہے‘ کینسر سینٹر تشخیص کے سا تھ ساتھ غر یب مر یضو ں کو مفت ابتدا ئی علا ج معا لجے کی سہولیا ت فرا ہم کرے گا۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار ایک عشایے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی طاقت ہے جو کسی کو ہضم نہیں ہو رہی



‘ سی پیک سے خطے میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی لیکن نواز شریف کو سی پیک منصوبے کی سزا دی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ وطن عز یز پر خدا اور اس کے رسول ؐ کا سا یہ ہے اور لمحہ لمحہ سلامتی اور استحکام اس کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے۔ انہو ں نے سی پیک پر امریکی بیان بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیمز میٹس کے تحفظات کی ٹائمنگ بہت اہم ہے ‘ واشنگٹن خاص ایجنڈے پر کاربند ہو کر راہداری منصوبے پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکا سی پیک سے ہی خائف ہے ‘ پریشان ہونے کے بجائے معاشی امکانات کا خیر مقدم کرنا چاہیے‘ واشنگٹن علاقائی ممالک پر راہداری منصوبے کا حصہ بننے پر زور دے‘ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہی بھی میگا پروجیکٹس کی راہ میں حائل ہوسکتا ہے۔