سی پیک خطے کی ترقی اور روابط کے قیام کا منصوبہ ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ

152

اسلام آباد(اے پی پی) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے اور خطے سے باہر کے لوگوں کی بہتری کے لیے ترقی اور روابط کے قیام کا منصوبہ ہے۔اتوار کوایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سنگین جرائم کے ارتکاب پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی استصواب رائے پر زور دیا۔