پختونخوا میں ڈینگی نہ رک سکا، خاتون سمیت مزید 3 جاں بحق

293

پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا اور ایک ہی روز میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اتوار کے روز ڈینگی رسپانس یونٹ سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین اور ایک شخص خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھے، حالت زیادہ خراب ہونے پر وہ جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 1610 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں 336 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ 10 افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ اس وقت بھی 324 افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔