سندھ لیبر فیڈریشن سے ملحقہ آدم انجینئرنگ ورکرز یونین (سی بی اے) کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت شفیق غوری صدر ایس ایل ایف منعقد ہوا۔ اجلاس میں سب سے پہلے الیکشن کمیٹی اویس شاہ اور ممبران رانا انوار احمد اور آصف اقبال نے سب سے پہلے کامیاب ہونے والے عہدیداروں کا اعلان کیا جن کے مطابق نوید احمد صدر‘ محمد ارشاد نائب صدر‘ محمد عادل خان ‘ افضال احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری ‘ محمد طاہر فنانس سیکرٹری‘ محمد وسیم انفارمیشن سیکریٹری اور محمد عمران اراکین مجلس عمالہ منتخب ہوئے۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اویس شاہ نے منتخب ہونے والے عہدیداران سے حلف لیا اور انہیں مبارک باد پیش کی اس موقع پر سندھ لیبر فیڈریشن کے شفیق غوری نے تالیوں کی گونج میں
کامیاب ہونے والے صدر نوید احمد‘ جنرل سیکرٹری محمد عادل و دیگر عہدیداروں کے فضا میں ہاتھ بلند کرتے ہوئے کہا کہ آدم جی انجینئرنگ ورکرز یونین سی بی اے عہدیداران آدم جی انجینئرنگ کی انتظامیہ سے باہمی تعاون کے ساتھ محنت کشوں کے ساتھ ہے جیسا کہ انہوں نے ماضی میں کیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے بھی توقع ظاہر کی کہ وہ بھی یونین کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ان کے یونین فنڈ اور دیگر سمائل کو بھی حل کرے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل شیخ مجید نے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جدوجہد میں کورنگی انڈسٹریل میں مزدور تحریک منظم ہورہی ہے۔ تقریب سے جنرل سیکرٹری محمد عادل خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اور تمام عہدیداران ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ یونین نوید احمد نے تمام معزز مہمانوں اور شرکا جنرل باڈی اجلاس کا شکریہ اد اکیا۔
ویلیڈس ، سیف الحق کی حج سے واپسی
ویلیڈس ایمپلائز یونین کے نائب صدر سیف الحق حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرگئے ہیں۔ اس موقع پر ویلیڈس کے مزدور رہنما عقیل احمد‘ سید محمد قاسم اور دیگر نے انہیں مبارکباد دی ہے۔