PIAسربراہ سے پیارے کی ملاقات

171

پی آئی اے ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ترجمان شیخ مجید نے کہا ہے کہ PIA کے نئے نامزد CEO مشرف رسول سیال سے پی آئی اے ریٹائرڈ ایمپلائز کے وفد نے ملاقات کی جس میں بانی و چیف آرگنائزر اسلم آسی‘ صدر طاہر حسن‘ وائس چیئرمین شوکت جمشید ‘سیکرٹری جنرل محمد یونس کاکاخیل‘ آرگنائزنگ سیکرٹری چودھری محمد اعظم تھے۔ وفد نے مشرف رسول سیال کو بتایا کہ PIA ریٹائرڈ ایمپلائز کی پنشن گزشتہ پانچ سالوں سے نہیں بڑھائی گئی جبکہ مستقل ملازمین کی تنخواہوں میں ہر دو سال بعد اضافہ ہوجاتا ہے۔ جبکہ پنشن انتہائی کم ہے جس کی مثال یہ ہے کہ سابق MD پی آئی اے عارف علی عباسی کی پنشن 3332 ہے تو نچلے گروپس کی پنشن کتنی ہوگی، اس کے علاوہ بھی وفد نے دیگر مسائل پیش کیے۔ چیف ایگزیکٹو مشرف سیال نے بڑی ہمدردی اور انہماک سے ریٹائرڈ ایمپلائز کے مسائل سنے اور وعدہ کیا کہ وہ جلد انتظامیہ سے پوچھیں گے کہ ریٹائرڈ ایمپلائز سے یہ تفریق کیوں ہے اور وہ جلد ہی ان تمام مسائل کو حل کرنے کی خوشخبری دیں گے، وفد نے ان جذبات پر مشرف رسول سیال کا شکریہ ادا کیا۔