کوہ نور سوپ کے مزدور رہنما اسرار احمد کے خالہ زاد بھائی حکیم خان 54 سال کی عمر میں اپنے آبائی گاؤں مانسہرہ خاکی میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم نے پسماندگان میں تین بچے اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ اسرار احمد اور دیگر نے ان کے جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مزدور رہنما مبشر زبیر‘ محمد رشاد‘ اسلم پینٹر‘ اسلم ویلڈر‘ اسلم تنولی اور دیگر نے اسرار احمد سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔