کراچی لیبر فیڈریشن کے صدر احمد خان‘ جنرل سیکرٹری محمد عرفان شیخ اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر عبدالسلام کے درمیان ایک اہم اور طویل ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اپنے اپنے نظریات/خیالات پر قائم رہتے ہوئے بہترین مزدور مفاد میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔