EOBIپینشنرز‘ مسائل حل کیے جائیں

174

لیبر متحدہ ٹریڈ یونین فیڈریشن کراچی کے چیئرمین اخی بہادر نے EOBI پینشنرز کے مسائل کے حل میں وزیراعظم پاکستان کی عدم دلچسپی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نااہلی کے بعد عوام کے ووٹ کے احترام کامطالبہ کررہے ہیں، لیکن جب مزدور اپنے مسائل کے لیے انہیں خطوط لکھتے رہے تو انہوں نے لاکھوں EOBI پینشنرز کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ فیڈریشن کی جانب سے چیئرمین فیڈریشن اخی بہادر نے یکم فروری 2017ء کو خط لکھا تھا جس میں EOBI پینشنرز کے مسائل کی طرف ان کی توجہ دلوائی تھی لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔مزدور رہنما نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے درخواست کی ہے کہ آپ نے 45 دن میں 45 ماہ کا کام کرنے کا دعویٰ کیا ہے، لہٰذا ہم آپ سے توقع رکھتے ہیں کہ EOBI پینشنرز کے مسائل حل کرنے پر فوری توجہ دیں گے۔