پشاور،گلہبارمیں گھر میں آتشزدگی

188

پشاور (نمائندہ جسارت)گلہبار میں گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا ، ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے قبل ہی بجھا دیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق پشاور کے پوش علاقے گلبہار میں کینال روڈ پر قادر آباد میں واقع خادم ابراہیم نامی شخص کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑ اٹھی جس نے گھر کی بالائی منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع پر ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پہنچ گیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے قبل ہی بجھا دیا۔