چائنا اوپن کاٹا ئٹل جان پیرز کے نام جاپان اوپن کا فاتح ڈیوڈ گوفن قرار 

124

بیجنگ/ٹوکیو(جسارت نیوز )فن لینڈ اور آسٹریلیا کے ٹاپ سیڈز ، ہنری کونیٹسین اور جان پیرز نے چائنا اوپن مینز ڈبلز مقابلے میں امریکی جوڑی جان اسنر اور جیک سوک پر 6-3، 3-6، 10-7سے برتری حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ۔ یہ پیپرز اور کونیٹسین کا امسال تیسرا اعزاز ہے ۔ اسنز اورسوک نے ٹائی بریک کا خسارہ 8-40سے کم کر کے 8-7کردیا لیکن اس کے بعد انہوں نے یکے بعد دیگر 2 پوائنٹ گنوا دیے ۔ خواتین کے مقابلے میں چینی تائیپی کی نمبر ون سیڈ چان نیگ ، جان اور سوئزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز نے ہنگری کی اسڈیم ایمی بابوس اور جمہوریہ چیک کی اینڈیا پلاوا کووا کو 6-4,6-1سے شکست دی ۔ دوسری طر ف جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سجے جاپان اوپن ٹینس کے فائنل میں بلجیم کے ڈیوڈ گوفن اور فرانس کے ایڈریان مانا رینو مد مقابل ہوئے۔ ڈیوڈ گوفن نے پہلا سیٹ 6-3 سے اپنے نام کیا۔ دوسرا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا۔ ایڈریان نے کچھ مزاحمت کی تاہم 7-5 سے ناکام رہے۔ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے کیرئیر کا دوسرا ٹائٹل جیتا ہے۔جب کہ سوئس ٹینس اسٹار مارٹینا ہنگس اور ان کی جوڑی دار چن ینگ نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح جوڑی نے تائما بیبوس اور ہلاواکووا کو شکست سے دوچار کیا۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور تائیوان کی چن یانگ جین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلاواکوا اور ہنگری کی تائما بیبوس کوا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور 6-1 اور 6-4 رہا۔