فٹبال کی ترقی کیلیے ایسوسی ایشن کی کوششیں قابل تعریف ہے‘محمدصدیر

192

اسلام آباد(جسارت نیوز) رکن اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن محمد صدیر خان نے کہا ہے کہ کرن فٹ بال ٹورنامنٹ سے وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کھیلنے کا ایک اور موقع ملے گا، انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کی ترقی کے لیے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری اور جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کی کوششیں قابل تعریف ہیں کہ جنہوں نے 2 سال کے عرصہ میں اتنے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا کہ اس سے قبل اسلام آباد کے کھلاڑیوں کو اتنے ٹورنامنٹس کھیلنے کا کبھی موقع نہیں ملا۔