بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

132

گوہاٹی(جسارت نیوز) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کل گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت کو3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ رانچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 9 وکٹوں سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 13 اکتوبر کو حیدرآباد (دکن) میں کھیلا جائے گا۔