مورسبے (جسارت نیوز) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ، پاپوا نیو گنی نے ایک روزہ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پورٹ مورسبے میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز بنائے۔ جواب میں پاپوا نیوگنی نے ہدف 48 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ماہورو ڈائی نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔