اپنے ایمان کو جگائیں

123

شیطان ملعون نے آدم ؑ اور بی بی حوّا سے حیا چھین لی تھی اور انہیں عرش سے فرش پر پہنچوادیا تھااور آدمؑ کو معافی مانگنا پڑی ہم تو رہے عام انسان ! زمانے نہیں بدلتے کردار بدل جاتے ہیں۔ اگر ہم نبی اکرمؐ کا دور دیکھتے ہیں جب لوگ ننگے طواف کرنے کو عبادت اور شراب پینے کو شوق کہتے تھے تو آج کا دور تو روشن خیالی کا دور ہے تو پھر یہ بے حیائی اتنی عام کیوں؟کیا ہم نے تمام تعلیمات رسالت کو پس پشت ڈال دیا ہے ۔ المیہ تو یہ ہے کہ عام لوگوں کو دیکھیں تو سڑک پر ہوں یا موٹرسائیکل پر ، کسی پارک میں ہوں یا شاپنگ مال میں۔ سب بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں ۔ اگر ہم اس پر غور کریں کہ آج بنت حواّکی اوقات کیا ہے۔ اگر ہم اسلام کی دی ہوئی عزت پر برقرار رہتے تو عورت کو یوں سرعام ننگے سر بازاروں میں نہ گھومنا پڑے۔ حیاایمان کا زیور ہے۔ اس نقطے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے اندر ایمان کو جگانا ہوگا۔
اسماء ابراہیم، نارتھ کراچی