برما کے مظلوموں کی مدد کریں۔۔۔!!

145

57عرض یہ کہ برما میں روہنگیا مسلمانوں پر جو ظلم اور تشدد ہورہا ہے یہ دنیا کے سب ممالک کو معلوم ہے۔ برما میں سات لاکھ مسلمان ہیں۔1962ء میں فوجی اقتدار کے بعد سے برمی فوج نے مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رکھا ہے برمی فوج اور بدھ مت کے پیروکار نے مسلمانوں پر زمین تنگ کررکھی ہے۔ انہیں صرف مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ آج دنیا میں روہنگیا مسلمانوں سے زیادہ مظلوم و بے بس کوئی نہیں۔ ان کے حق میں بولنے والا کوئی نہیں صرف ایک ترک حکومت کے سوا باقی ساری حقوق انسانی کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں۔ حکومت سے پرزور اپیل کرتی ہوں کہ روہنگیا مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں وہاں سے اپنے (پاکستانی) سفیروں کو واپس بلا لیں اور ان کے سفیروں کو پاکستان سے نکال باہر کریں۔ پاکستان تو مدینۃ النبی کے نام پر حاصل کیاگیا ہے اس لیے سب سے پہلا حق تو ہمارا ہے کہ ہم روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور ان کا ساتھ دیں۔
رخسانہ عابد