چین اور روس کے بجائے میانمر کے مظلوموں کا ساتھ دیں 

146

روزنامہ جسارت کراچی میں 30 دسمبر 2017ء کو شائع خبر ’’چین اور روس نے میانمر پر پابندی کا بل مسترد کردیا‘‘ اور دوسری خبر ’’سنکیانگ میں قرآن کریم کی ضبطی کا سرکاری حکم‘‘ نظروں سے گزری یہ دونوں خبریں بالعموم تمام مسلم ممالک اور بالخصوص پاکستان کے پالیسی سازوں کے آئندہ لائحہ عمل کے لیے بے حد اہم ہیں۔ یہ بات بھی واضح ہورہی ہے کہ مجوزہ سی پیک منصوبے میں بھی زیادہ فائدہ چین کا نظر آرہا ہے لہٰذا ایسی پالیسی بنائی جائے کہ چین کے توسیع پسندانہ عزائم کو بھانپتے ہوئے عالمی صورتحال سے فائدہ اٹھایا جائے سی پیک منصوبے کے بعد جو ملک میں چینی مرد و زن نظر آنے شروع ہورہے ہیں۔ اس کو بھی کنٹرول کیا جائے یہ ہماری تہذیب و ثقافت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ چین اور روس کا یہ رویہ کے وہ ہمارے دین اور میانمر کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف ہیں اگر ہم میانمر کے ساتھ ہیں تو تمام مسلمان ممالک کو ان سے رابطہ ختم کردینا چاہیے۔
احسن اختر، کراچی