آنگ سان سوچی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے

121

روہنگیا مسلمانوں پر برما حکومت کی جانب سے ہونے والے مظالم آج کی بات نہیں ہمیشہ سے کرتی رہی ہے۔ برما حکومت اور فوج نے مسلمانوں پر ظلم اور درندگی کی انتہا کی ہوئی ہے حالانکہ یہ ملک مسلمانوں کا تھا عرب مسلم اور ہندوستانی تاجر تجارت کی غرض سے برما آئے اور یہاں آباد ہوئے۔پاکستان میں بھی برمی مسلمانوں کی خاصی تعداد آباد ہے۔ کراچی میں تو برمی کالونی کے نام سے بستی موجود ہے مختلف لوگوں نے ان کے پاس جا کر برما کے مسلمانوں کے حالات معلوم کیے وہ بے چارے رو رہے تھے اور اپنے رشتہ داروں کے اوپر ہونے والے مظالم بیان کر رہے تھے۔ اس ظلم پر سوشل میڈیا نے بھرپور کردار ادا کیا۔ ہماری حکومت کی یہ ذمے داری بنتی ہے کہ ان مظلوموں کی مدد کرے اور پہلا اقدام برما کے سفیر کو ملک سے نکالا جائے پھر ان کی مدد کی جائے اقوام متحدہ مشرقی تیمور میں تو عیسائی ملک بنوا دیتی ہے اور برما میں بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔ تمام اسلامی ممالک مل کر برما کے مسلمانوں کے لیے کوئی عملی اقدام کریں۔
آنگ سان سوچی حکومت پر ہزاروں بے گناہوں کے قتل کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ مسلم دنیا کو فوری طورپر او آئی سی کے پلیٹ فارم سے برما حکومت اور فوج کے خلاف پابندی لگائے۔
زاہدہ قادری۔ نارتھ ناظم آباد کراچی