برما: مسلم حکمراں جرأت کریں 

202

برما کے مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کردی گئی ہے اور انہیں اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا گیا ہے اب وہ بڑی تعداد میں بنگلا دیش میں پناہ گزین ہیں فی الوقت تو انہیں کیمپوں میں سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کی وطن واپسی کے لیے بھی کوششیں کرنی چاہئیں کیونکہ انہیں رہنے کے لیے ایک خطہ ارضی چاہیے ہوگا۔ سب مسلمان حکمران متحد ہوکر اس مسئلے کو حل کریں تو یہ نا ممکن نہیں ہے۔ متحد ہوکر، جرأت مندانہ اقدام کریں تو چند ظالم اپنے ظلم سے باز آنے پر مجبور ہوں گے۔ اللہ ہمارے حکمرانوں کو نیک ہدایت دے (آمین)۔
اسماء رئیس بلاک 10 ایف بی ایریا