برما کے شہر ارکان میں صدیوں سے رہنے بسنے والے روہنگیا مسلمان اس وقت روئے زمین پر مظلوم ترین اقلیت بن چکے ہیں۔ لہٰذا ہمیں ایک امت ہونے کے ناتے انسانیت کے نام پر ضرور آواز اٹھانی چاہیے۔ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے ان کا جرم کیا ہے یہی کہ وہ مسلمان ہیں۔ ایک ایسے علاقے میں پیدا ہوئے جہاں معدنی ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔ چاولوں کی کاشت اتنی ہے برما کو کہیں سے چاول نہیں لینا پڑتے اور بنگلا دیش کو بھی مہیا کیا جاتا ہے۔ کوئی تو ہو جو ان مظلوموں کی مدد کو پہنچ جائے۔
سائرہ بانو ،کورنگی شرقی