اعلان

354

پیاری بہنو! جسارت میں ’نصف الدنیا‘ کے عنوان سے خواتین کے لیے رنگین صفحہ ہر پیر کو شائع ہوتا ہے جس کا مقصد خواتین کے مسائل اجاگر کرنا، ان سے متعلق مضامین، سبق آموز واقعات، مختلف موضوعات پر آگہی کی تحاریر، معالجین کے مشورے، قانونی رہنمائی، کھانے کی تراکیب، انٹرویوز اور اسلامی مواد سمیت بہت کچھ شامل کیا جاتا ہے۔ آپ کا تعلق گھریلو امور سے لے کر تعلیم، صحت یا کسی بھی پیشہ ورانہ شعبے سے ہو اور آپ خواتین کے موضوعات سے متعلق لکھنا چاہتی ہیں تو قلم اٹھایئے، جسارت کے صفحات آپ کے لیے حاضر ہیں۔ آپ اپنی تحریریں درج ذیل ای میل پر بھیج سکتی ہیں۔
KHAWATEEN@JASARAT.COM