بلدیہ عظمی کا شعبہ ٹیکس ریکوری کروڑوں روپے نگل گیا

181

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک/نیوزرپورٹر )بلدیہ عظمیٰ میں میگا فراڈ سامنے آ گیا ،انارکلی ٹورسٹ کی 24دکانوں سے شعبہ ٹیکس ریکوری2کروڑ 71 لاکھ روپے کھا گیا ،ڈائریکٹر اسٹیٹ کے نوٹس نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ پرانی انارکلی فوڈ سٹریٹ کی24دکانیں جن کی ٹیکس ریکوری 2کرو ڑ 71 لاکھ روپے ہے مگر بلدیہ عظمی ٰکے اکاؤنٹ میں اس مد میں صفر روپے کی آمدن ہوئی۔ انارکلی ٹورسٹ اسٹریٹ کے بلدیاتی نمائندے ٹیکس ریکوری کرنے والے انسپکٹروں سے مل کر پیسے کھاتے رہے۔ اب بلدیہ عظمیٰ نے 24دکانداروں سے پیسے مانگے تو انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور رکن صوبائی اسمبلی ماجد ظہور ووٹ مانگ کر غائب ہوجاتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹرا سٹیٹ مینجمنٹ عاصم نصیر نے بتا یا کہ میئر لاہور نے کمیٹی بنا دی ہے جو فیصلہ ہوگا سب کو معلوم ہوجائیگا۔