شریف خاندا ن ملک وقوم پر بوجھ بن چکا ہے، اعجاز چودھری

171

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق صدر پنجاب اعجازاحمد چودھر ی نے اپنی رہائش گا ہ پر این اے127کی پی پی 153اورپی پی 154 کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شریف خاندا ن ملک وقوم پر بوجھ بن چکا ہے اور قومی مجرم نواز شریف اور ان کے بچوں کو شاہی پروٹو کو ل دیا جارہا ہے ، کٹھ پتلی وزیراعظم آل شریف کو بچانے میں لگا ہو اہے ، شریف خاندان پوری دنیا میں ملکی بدنامی کا باعث بنا ہوا ہے ، نواز شریف اداروں سے تصادم کی سازشیں کررہے ہیں مگر ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔انہو ں نے کہاکہ نواز شریف کا آئندہ ملکی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے ، آصف علی زرداری اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دورخ ہیں دونوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ، حقیقی احتساب کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کی قانون میں ترمیم کر نے والے سازشی ٹولے کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے ، تحریک انصاف کو عوامی منصوبوں سے نہیں شریف حکمران ما فیا کی ترجیحات سے اختلا ف ہے ، کرپٹ ٹولے سے نجات تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ، حکمران ملک وقوم کی خوشحالی نہیں بلکہ صرف اپنی اور اپنے بچوں کی ترقی چاہتے ہیں ، نام نہاد منصوبوں کی آڑمیں حکمران ٹو لے نے لوٹ مار مچا رکھی ہے۔