لاہور(آن لائن)چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو واجد علی کاظمی لندن روانہ ہو گئے وہ گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز 701 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے واجد علی کاظمی کی بیرون ملک روانگی کے باعث جنرل منیجر ٹیکنیکل چودھری انو ر کو سی ای او لیسکو کا اضافی چارج دیدیا گیابتایاگیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو محکمانہ امور کی انجام دہی کیلیے لندن گئے ہیں اور ان کی عدم دستیابی پر چودھری انور جنرل منیجر ٹیکنیکل کو سی سی او لیسکو کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔