اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے‘ فہمیدہ مرزا

155

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی پی پی کی موجودہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پارٹی کا صدر بنانا (ن) لیگ کا فیصلہ ہے مگر اداروں کا ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے‘ بے نظیر بھٹو کے زمانے میں جس طرح پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی متحرک تھی وہ آج نہیں ہے‘ این اے 120کا نتیجہ دل توڑنے والا تھا‘ وزیراعلیٰ سندھ کو آزاد ہونا چاہیے اور انہیں مسائل پر توجہ دینی چاہیے‘ عمران خان کو اسمبلی میں آکر اپنا مؤقف پیش کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار فہمیدہ مرزا نے سرکاری ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اچھا کام کررہے ہیں۔