ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی

116

اسلام آباد (اے پی پی) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم ملاکنڈ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو مٹھی، لسبیلہ اور تربت میں درجہ حرارت43، میرپورخاص، حیدرآباد، بہاولنگر اور سبی میں درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔