بلوچستان: دھماکے میں ایک شخص ہلاک، 31مشتبہ افراد گرفتار

161

ڈیرہ بگٹی/کوئٹہ (نمائندہ جسارت ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 31مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے چھاپا مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔دوسری جانب کوئٹہ میں ایس پی طارق کی سربراہی میں
ائرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 31مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4مسروقہ موٹرسائیکلیں، 3پسٹل اور 25کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے ،گرفتار ملزمان میں 5اشتہاری ،16غیر ملکی جبکہ 10مشتبہ افراد شامل ہیں ۔