قومی عوامی تحریک کا سی پیک کی حمایت میں مارچ کا اعلان

154

حیدر آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے سی پیک مخالف عالمی سازش کے خلاف محبت سندھ مارچ کے عنوان سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے مسائل پر5 نومبر کو کراچی میں محبت سندھ مارچ نکالا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی مارچ دہشت گردی، کرپشن، اقربا پروری
کے خلاف بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے سب سے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، گزشتہ روزپہلی بار امریکی وزیر دفاع اور جنرل جوزف نے کھل کر کہا کہ سی پیک متنازع منصوبہ ہے،

سی پیک مخالف امریکی بیان کے بعد حکمران مذمت کرنے کے بجائے جلسوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے متفق ہوں کہ عدالتوں کے بجائے پولنگ اسٹیشن میں فیصلے ہوں گے لیکن کرپشن کے فیصلے عدالتوں میں ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ اس بات کا بھی نوٹس لے کہ سندھ میں جن لوگوں پر اربوں کی کرپشن کے الزام ہیں انہیں نیب صادق و امین کے سرٹیفکیٹس جاری کر رہا ہے۔



انہوں نے مزید کہا کہ بختاور اور آصفہ سے پوچھتا ہوں کہ یہ کیسا لبرل ازم ہے کہ خواتین کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے اور سندھ میں آئندہ الیکشن کے لیے بلاول وکٹری فارمولا لایا جارہا ہے۔