تحفظ ختم نبوت قانون کیلیے پہرا دینا پڑے گا‘ چودھری شجاعت

134

لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر نائب امیر مجلس احرار الاسلام سید محمد کفیل بخاری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ مولانا سید عطا اللہ شاہ بخاری کے نواسے سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت میں آپ کے گھرانے کا کردار نہایت اہم اور قابل مبارکباد ہے۔
چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ختم نبوت پر کوئی مسلمان سمجھوتانہیں کر سکتا، نوازاور شہبازشریف کی پرانی عادت ہے کہ وہ اپنے گناہ کا ملبہ کسی اور پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں خواہ وہ ختم نبوت ہو یا کوئی اور معاملہ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے قانون کے لیے پہرا دینا پڑے گا کیونکہ یہ دراصل 2013ء کے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلف نامے کی تبدیلی کی حالیہ سازش کا مقصد بیرونی آقاؤں کو خوش کرنا تھا۔ سید محمد کفیل بخاری نے حلف نامے کو اقرار نامے میں بدلنے کے معاملے پر آواز بلند کرنے پر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری ظہورالٰہی شہید اور مفتی محمود تحفظ ناموس رسالتﷺ کے مسلمہ رہنما تھے۔ انہوں نے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔