افغان طالبان کا امن مذاکرات میں شرکت سے انکار

223

کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے امن مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ وائس آف امریکا کے مطابق طالبان کے اہم رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرکہا کہ ہم سے کسی نے رابطہ کیا اور نہ ہی ہم مسقط اجلاس میں شریک ہوں گے۔طالبان رہنما نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات نہ کرنے کا ہمارامؤقف برقرارہے،اشرف غنی حکومت سے متعلق تبدیل نہیں ہوا۔ ہمیں اس اجلاس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ اْن 4فریقی رکن ممالک کا اپنا معاملہ ہے۔