شنگھائی (جسارت نیوز) ثام قیوری، جائلز سیمن، گریگور دیمتروف اور الیگزینڈر زیوریف شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ چین میں ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے لاسٹ 32 راؤنڈ میچز میں امریکن کھلاڑی ثام قیوری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی ٹائی فوئے کوٹائی بریک پر زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں لکسمبرگ کے جائلز سیمن نے ڈیوڈ گوفن کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، گریگور دیمترو ف بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔، انہوں نے امریکا کے ہریسن کو شکست فاش سے دوچار کیا، جرمن کھلاڑی الیگزینڈر بدینی کے خلاف فتح یاب قرار پائے، بدینی دوران میچ انجری کا شکار ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔