عدلیہ سے محاذ آرائی نواز شریف اور پارٹی کے لیے ٹھیک نہیں‘ چودھری نثار

223

ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنما چودھری نثار علی خان کہتے ہیں کہ عدالتوں سے محاذ آرائی نواز شریف، مسلم لیگ نون اور اس ملک کے لیے ٹھیک نہیں۔ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ان کا ایک ہی موقف ہے کہ مقدمات عدالتوں میں چلنے چاہئیں، نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت اور دنیا کی پانچویں بڑی فوجی قوت ہے، ملک میں کسی دوسری فوج کے آپریشن کا سوچنا بھی تضحیک آمیز ہے، ہمیں اپنی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں پربھرپوراعتماد ہے، پاکستان کے اندرآپریشن کرنے کے لیے پاک فوج ہر دم تیارہے، ہمارے پاس افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ثبوت موجود ہیں اور اگر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرنا ہی ہے تو پھردوطرفہ ہونا چاہیے۔