ملک میں فحاشی اور بے حیائی کے ایجنڈے کو فروغ دیا جارہا ہے

326

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے پولیس کی ملی بھگت سے شہر بھر میں کھلنے والے فحاشی کے اڈوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اڈوں کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی اور اخلاقی پستیوں کا شکار ہورہی ہے۔ چند ٹکوں کی خاطر معاشرے اور انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑیں نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں، جن کی سرکوبی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، اگر کسی کی گرفتاری بھی ڈال دی جاتی ہے تو کیس میں ایسی دفعات لگائی جاتی ہیں کہ اگلے ہی دن ملزمان کی ضمانت ہوجاتی ہے۔ منظم سازش کے تحت وطن عزیز میں فحاشی اور بے حیائی کے یہودی ایجنڈے کو فروغ دے کر نوجوان نسل میں بے راہ روی پھیلا کر اسے گمراہی کے راستے پر گامزن کیا جارہا ہے۔ بدکاری کے اڈوں کی وجہ سے شریف شہری شدید پریشانی کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ فوری طور پر ایک بڑا آپریشن کرکے ان اڈوں کو ختم کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور محکمے میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کی سرکوبی کی جائے۔