بادامی باغ:14سالہ لڑکی مبینہ طور پر گھر سے اغوا

203

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے بادامی باغ میں 14سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے گھر سے اغوا کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کی بیٹی گھر میں اکیلی تھی۔ خاتون کے مطابق اس کے بھانجے ساجد نے نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے لڑکی کو اغوا کیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے، جلد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔