نوابزادہ گزین مری 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

194

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کی مدد کے الزام میں گرفتار نوابزادہ گزین مری کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
استغاثہ کے مطابق نوابزادہ گزین مری پر شبہ ہے کہ انہوں نے 2015ء میں کوئٹہ کے تھانہ انڈسٹریل کی حدود میں قتل کے ایک مقدمے میں کالعدم تنظیم کی اعانت اور مالی مدد کی تھی۔