ناخوشگوارواقعے کا فائدہ شریف خاندان کو ہوا‘ بی بی سی

249

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ کے سرکاری خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے اندر اور باہر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا فائدہ کسی اور کو ہو نا ہو لیکن نواز شریف اور ان کے خاندان کو ضرور ہوا ہے کیونکہ نہ تو ان پر فرد جرم عائد کی گئی اور نہ ہی نواز شریف کے ممکنہ طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا سکے ۔بی بی سی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی طرف سے وکلا کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کے واقعے پر وکلا کی تنظیموں کی طرف سے مذمتی بیان سامنے نہیں آیا جس کی وجہ سے اس تاثر کو بھی تقویت مل رہی ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والا واقعہ حکومت کی منصوبہ بندی معلوم ہوتی ہے تاکہ مقدمے کی کارروائی کو آگے نہ چلنے دیا جائے ۔