کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے کا آغاز (کل) اتوار سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا، ایس ایس جی سی اور یو بی ایل کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں جاری ایونٹ میں کل اتوار کو مزید آٹھ میچز ایک ساتھ شروع ہوں گے، اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں فیصل آباد اور ایس ایس جی سی، ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد اور این بی پی، لاہور سٹی گراؤنڈ میں گراچی بلیوز اور ایس این جی پی ایل، ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں پشاور اور واپڈا، جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں فاٹا اور پی ٹی وی، این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کراچی وائٹس اور ایچ بی ایل، قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور وائٹس اور کے آر ایل جبکہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی اور یو بی ایل کے درمیان میچز شروع ہوں گے۔