پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسکواش کا عالمی دن آج منایا جائیگا

122

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسکواش کا عالمی دن آج منایا جائیگا ،اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں ا سکواش کے کھیل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اسکواشکے کھیل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے، اس دن کی مناسبت سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور عارفوالا سمیت ملک بھرمیں اسکواش کے کھیل کوفروغ دینے کیلئے ایونٹ کا انعقاد ہوگا ۔