بیجنگ(جسارت نیوز) ماریا شرا پووا، سیرا ایرانی ، شوئی پینگ اور سبالینکا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ چین میں ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں روس کی ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئس کوالیفائر کھلاڑی سٹیفنی ووگل کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اٹلی کی سیرا ایرانی نے امریکاکی مکہالے کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا، چین کی شوئی پینگ بھی کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے اسپین کی سورائبز ٹومو کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، سبالینکا نے چین کی لی ژو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز پایا۔