انٹر کیمپس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کلفٹن انٹرمیڈیٹ کامیاب

176

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انٹر کیمپس کالج آف اکاؤنٹنگ اینڈ مینجمنٹ سائنس T-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 میں گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ میچ میں کیمس کلفٹن انٹر میڈٹ نے مد مقابل کیمس کلفٹن بی ایس کو 64 رنز کی ہزہمت سے دو چار کر کے اپنے اکاؤنٹ میں پورے پوائنٹ درج کر الیے۔ فاتح ٹیم کی کامیا بی میں بلاصلاحیت آل راؤنڈ ر سیف قمر نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 99 رنز کی دلکش اننگ کھیلی اور بد قسمتی سے صرف 1 رن کی کمی سے سنچری بنا نے سے محروم رہے جبکہ بولنگ میں 3 وکٹوں کے حصول نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ہل پارک کرکٹ گراؤنڈ پر فاتح کیمس کلفٹن انٹر میڈیٹ نے پہلے بیٹسمینوں کو آزما یا اور مقررہ 20 اووز میں 6 وکٹوں کے خسارے پر 217 رنز کا قابل ذکر مجموعہ ترتیب دیا۔ نوجوان بلے باز سیف قمر نے حریف ٹیم کے بولروں کی دل کھول کر پٹائی کی اور 42 گیندوں پر 99 رنز کی عمدہ اور یا د گار اننگ تراشی۔ انہوں نے اپنی اننگ کے دوران 19 مرتبہ گیند کو باؤنڈ ری لائین کراس کرایا اور ایک چھکا بھی لگایا۔ اور صرف ایک رن کی دوری سے ایونٹ کی پہلی سنچری نہ بنا سکے۔ اسماعیل انور نے ان کا ساتھ نبھاتے ہوئے20 گیندوں پر 29 رنز کی عمدہ باری میں 4 چوکے رسید کیے۔ میڈیم پیسر کا مران نے38 رنز کے عوض 3 اور شہزار نے 44 رنز کے بدلے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوابی بیٹنگ میں کمیس کلفٹن BS مقررہ اوورز میں 8 وکٹیں کھو کر 153 رنز پر ہمت ہار گئی۔ آل راؤنڈری کامران نے بولنگ کے بعدبیٹنگ میں بھی نمایاں کا رکر دگی کا مظاہرہ کیا اور 52 گیندوں پر 78 رنز کی بہترین اننگ کھیلی۔
اور 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے، شہز ر نے 30 رنز 3 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ فاتح ٹیم کے ہیر و آل راؤنڈ ر سیف قمر نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے 6 رنز کے عوض 3 حریف بیٹسمینوں کو پویلین واپسی کا پروانہ تھمایاجبکہ دانیال نے 35 رنز کے عوض 2 وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا۔ میچ کے اختتام پر مینجر کیمس اسپورٹس سجا د ہمدانی نے فاتح ٹیم کے سیف قمر کو میچ وننگ آل راؤنڈ کا رکردگی پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر کوچ کیمس شیخ مظہر، امپائر محمد یونس، عادل قریشی اور اسکورر یا سین قاضی و دیگر بھی موجو د تھے۔