سافٹ بال ٹریننگ اینڈکوچنگ کورس 26 اکتوبر کو ہو گا۔ ذیشان مرچنٹ

202

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اورسافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے تعاون سے سافٹ بال ٹریننگ، کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 26 اکتوبرکو کراچی جمخانہ میں منعقد کیا جائے گا جس میں کوالیفائڈ کوچز اور امپائرز شرکاء کو سافٹ بال کی تاریخ،کھیل کاطریقہ کار،قواعد و ضوابط اور امپائرنگ سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ذیشان مرچنٹ نے کہا کہ کورس میں شرکت کیلئے مختلف اسکولز،کالجزاور یونیورسٹیزکے ڈائریکٹرزفزیکل ایجوکیشن ، اسپورٹس ٹیچرزاور کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا کوچنگ کورس کیلئے مراد حسین کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں ٹریننگ کورس میں شرکت کے خواہشمند کوآرڈینیٹرمراد حسین سے رابطہ کریں۔
فون نمبر 03233125219 یا ای میل ایڈریس sindhsoftball@yahoo.com پر 20 اکتوبر 2017 تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ذیشان مرچنٹ نے کہا کہ سندھ میں سافٹ بال کے انفراسڑکچر کو مضبوط بناتے ہوئے اس کھیل کو اسکول،کالجز اور ڈسڑکٹ کی سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے جس سے کھلاڑیوں کوا پنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آرہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ سافٹ بال کے کھیل کو صوبے کے ہر شہراور ڈسٹرکٹ میں یکساں فروغ دیا جائے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کیاجاسکے کوچنگ کورس کے انعقاد کے بعد انٹر اسکولز و کالجز ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا ان ایونٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سندھ کی ٹیم میں شمولیت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔