جمی مرے اور برونو سوریز شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

119

شنگھائی (جسارت نیوز) برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ جمی مرے اور برونو سوریز نے کوارٹر فائنل میں کلاسین اور راجیورام کو شکست دی۔ چین میں جای ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جمی مرے اور برونو سوریز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے راجیو رام اور ان کے جنوبی افریقن جوڑی دار کلاسین کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-1 اور 7-6، (8-6) سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔