مقدمات سے گھبرانے والے نہیں‘ کارکن ہمارااثاثہ ہیں‘مریم نواز

655

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں،پارٹی کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خواتین کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ سے اب 19اکتوبر کو ملاقات ہوگی، ساتھ دینے پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، کارکنوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا، کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ 19اکتوبر کو مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔