انتخابی اصلاحات: شیخ رشید اور ذوالفقار بھٹہ کی اپیلیں اعتراض لگا کر واپس

418

اسلام آباد (آن لائن) رجسٹرار عدالت عظمیٰ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء کیخلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سینئر قانون دان ذوالفقار بھٹہ کی اپیلیں اعتراض لگا کر واپس کردیں، شیخ رشید نے انتخابی اصلاحات قانون کو چیلنج کرتے ہوئے نواز شریف کو بطور پارٹی صدر نااہل قرا ر دینے کی استدعا کی تھی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اور نہ ہی رجوع نہ کرنے کی وجہ بتائی۔ درخواست گزار کے لگائے گئے سرٹیفکیٹ قانونی معیار پر پورا نہیں اترتے لہٰذا تمام اعتراضات دور کیے جائیں۔