جماعت اسلامی کے زونل ومقامی نظم کے تقرر کے لیے بیلٹ پیپر جاری

174

لودھراں (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی ضلع لودھراں کے جنرل سیکرٹری طارق فاروق نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں جماعت اسلامی کے زونل و مقامی ذمے داران کی مدت امارت 31 اکتوبر 2017ء کو ختم ہورہی ہے۔ لہٰذا اس سے قبل ووٹنگ اور نتائج کا عمل مکمل کرکے نظم صوبہ نتائج کا اعلان کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں نظم صوبہ کی طرف سے ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کی ذمہ داری اس سلسلہ میں لگائی گئی ہے۔ انہوں نے زونل ومقامی ذمے داران کے تقرر کے لیے اراکین جماعت کی رائے لینے کے لیے بیلٹ پیپر جاری کردیے ہیں۔ 20اکتوبر تک رزلٹ نظم صوبہ کو بھیجا جائے گا جس کے بعد 31اکتوبر سے قبل نتائج کا اعلان کرکے نومبر کے پہلے ہفتے میں نومنتخب ذمے داران کی تقریب حلف برداری عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں ملک کی جمہوری ،سیاسی ودینی جماعت ہے۔ لہٰذا جمہوریت پر یقین رکھنے والے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ اسمبلیوں میں بھی حقیقی جمہوریت لائی جاسکے۔