ضلع زیارت میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا

194

زیارت (آئی این پی) ڈسٹرکٹ چیئر مین زیارت سردار میر وائس خان سارنگزئی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی حزب اللہ کاکڑ نے زیارت میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیمات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا اور عوام کے مسائل میں کمی آئے گی۔ ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے شروع کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔