لاہور، ڈاکٹر ساجد بشیر کے انتقال پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی تعزیت

169

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق ڈپٹی ایم ایس جنرل اسپتال ڈاکٹر ساجد بشیر لاہور میں انتقال کرگئے ۔ وہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سابق ناظمہ لاہور عاصمہ غنی کے شوہر ، ایگزیکٹو ایڈیٹر دنیا نیوز سلمان غنی کے بہنوئی اور ثاقب بشیر اور زاہد بشیر کے بھائی تھے ۔ ان کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کی گئی اور انہیں کریم بلاک اقبال ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی کے سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، نائب امرا حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو، میاں محمد اسلم، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ڈاکٹر ساجد بشیر کے انتقال پر رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔